• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سولر فین کی بجائے لیتھیم بیٹریاں امپورٹ کرنے کا انکشاف، تجزیہ کار

کراچی (ٹی وی رپورٹ) جیو نیوز کے پروگرام نیا پاکستان میں میزبان شہزاد اقبال نے تجزیہ پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایف بی آر کی ابتدائی تحقیقات میں انکشاف ہوا ہے کہ سولر فین کی بجائے لیتھیم بیٹریاں امپورٹ کی گئیں جب کہ متعلقہ دستاویزات میں ردوبدل کے شواہد ملے ہیں اور وزیراعلیٰ سندھ نے اس معاملے کی باضابطہ انکوائری شروع کر دی ہے۔پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے وزیر بلدیات سندھ ناصر حسین شاہ نے سولر فین منصوبے میں مبینہ بے ضابطگیوں پر کہا کہ انکوائری جاری ہے اور اگر کوئی ملوث پایا گیا تو کارروائی ہوگی۔ وزیر بلدیات سندھ ناصر حسین شاہ نے کہا کہ جب میرے پاس ڈپارٹمنٹ تھا تو انہی دنوں میں انکوائری کے لئے خط لکھ دیا تھا اور پھر وزیراعلیٰ نے بھی کہا ہے کہ پوری انکوائری ہونی چاہئے خاص طور پر انڈر انوائسنگ کسٹم کے جو ایشوز تھے یا جس میں بتایا گیا تھا کہ جو ہمیں پیپر دئیے گئے ایک بھی ہے اور وہاں کوئی اور چیز امپورٹ کی گئی ہے اس کے لئے پوری انکوائری کے لئے لکھ دیا ہے اور ایف بی آر اور کسٹم سے بھی رپورٹ منگوائی ہے تاکہ ساری چیزیں واضح ہوجائیں یہ انکوائری انڈر پراسیس ہے اور اس میں جو بھی شامل ہوگا اس کو سزا ملے گی اور سب کے سامنے لایا جائے گا۔شروعاتی انکوائری میں جو چیزیں سامنے آئیں تیمور اینڈ کمپنی نے جو پنکھے دئیے ہیں وہ آفٹر سیل سروس کے لئے لوکل کمپنی کو ساتھ رکھا گیا ہے۔
اہم خبریں سے مزید