اسلام آباد (نیوز رپورٹر):وزیر اعظم محمد شہباز شریف نے ملائیشیا میں پرتپاک استقبال پر اظہار تشکر کرتے ہوئے کہا ہےکہ ملائیشین وزیراعظم داتوسری انور ابراہیم کے ساتھ خوشگوار اور تعمیری دو طرفہ بات چیت کا خواہاں ہوں۔اتوار کو سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر ایک پوسٹ میں وزیراعظم نے کہا کہ اپنے عزیز بھائی ملائیشیا کے وزیرِاعظم داتو سری انور ابراہیم کی دعوت پر ملائیشیا کا سرکاری دورہ میرے لئے باعث مسرت ہے،پُرتپاک استقبال پر دل سے شکر گزار ہوں۔