• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

امارات کی 26 سالہ مس یونیورس مریم محمد عالمی مقابلہ حسن میں ملک کی نمائندگی کریں گی

ابو ظہبی (جنگ نیوز) ابوظہبی کی فیشن اسٹوڈنٹ 26 سالہ مریم محمد کو مس یونیورس یو اے ای 2025 کا تاج پہنا دیا گیا ہے، اور وہ متحدہ عرب امارات کی پہلی خاتون ہوں گی جو آئندہ ماہ تھائی لینڈ میں ہونے والے عالمی مقابلہ حسن میں ملک کی نمائندگی کریں گی۔ مریم، جو فیشن کی طالبہ ہیں، سینکڑوں امیدواروں میں سے ایک سخت جانچ کے بعد منتخب ہوئیں۔ مریم کا کہنا تھا متحدہ عرب امارات نے مجھے بڑے خواب دیکھنے کا حوصلہ دیا ہے۔ میں ان خواتین کی آواز بننا چاہتی ہوں جو باہمت، جستجو رکھنے والی اور پرعزم ہیں۔ مس یونیورس یو اے ای صرف خوبصورتی کا نہیں بلکہ اثر و رسوخ اور مثبت تبدیلی کا پلیٹ فارم ہے۔ مریم کے پاس یونیورسٹی آف سڈنی سے اکنامکس میں بیچلر ڈگری ہے اور وہ اس وقت ای ایس موڈ دبئی میں فیشن ڈیزائن کی تعلیم حاصل کر رہی ہیں۔ وہ فیشن، سماجی خدمت اور خواتین کے بااختیار بنانے کو یکجا کرنے کی کوشش کر رہی ہیں۔ انہوں نے پائیدار فیشن کے شعبے میں کام کیا ہے۔
اہم خبریں سے مزید