اسلام آباد (صالح ظافر) پاکستان کے نمائندہ خصوصی برائے افغانستان، محمد صادق خان، جو وزیراعظم کے معاون خصوصی اور وزیر مملکت بھی ہیں، اتوار کو افغانستان کے معاملے پر اعلیٰ سطحی بات چیت میں شرکت کے لیے ماسکو روانہ ہو گئے ہیں۔ وہ ایک چار فریقی مشاورتی عمل میں پاکستان کی نمائندگی کریں گے، جس میں پاکستان، چین، ایران، اور روس شامل ہیں۔ محمد صادق خان پاکستان کے وفد کی سربراہی کریں گے جو منگل (7 اکتوبر) سے شروع ہونے والے افغانستان پر ساتویں ’’ماسکو فارمیٹ‘‘ میں شرکت کرے گا۔ یہ دونوں تقریبات روسی فیڈریشن میں منعقد ہو رہی ہیں، جہاں افغان مسئلے پر بات چیت کی جائے گی۔