• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

تین میں سے ایک فرد کسی ذہنی دباؤ یا عارضہ کا شکار ہے، قاسم علی شاہ

کراچی (ٹی وی رپورٹ) جیو نیوز کے پروگرام ”جرگہ“ میں میزبان سلیم صافی سے گفتگو کرتے ہوئے تھاٹ لیڈر سید قاسم علی شاہ نے کہا کہ پہلے پانچ میں سے ایک فرد ذہنی مریض تھا اس کا مطلب یہ ہے کہ بیس فیصد ہوتا ہے اور اس وقت تین میں سے ایک فرد کسی نہ کسی ذہنی دباؤ یا عارضہ کا شکار ہے ا سکا مطلب یہ ہے کہ آبادی اگر پچیس کروڑ ہے تو اس میں سے تقریباً سوا آٹھ کروڑ افراد ایسے ہیں جو اس وقت کسی نہ کسی ذہنی چیلنج کا سامنا کر رہے ہیں،نیند کا کم ہوجانا یا بڑھ جانا بھی اس کی علامات میں سے ہے۔ لاہور کی عدالت میں ایک دن کے اندر 454 طلاق اور خلاء کے کیس دائر ہوئے ہیں  سننے والے عموماً یہی سمجھتے ہیں کہ وہ اس میں شامل نہیں ہیں یا جو لوگ اُن کے آس پاس موجود ہیں وہ بھی اُن میں شامل نہیں ہیں جبکہ یہ آٹھ کروڑ افراد آپ کے ارد گرد موجود ہیں جب یہ بھی ہوسکتا ہے کہ آپ اور میں بھی اُن میں شامل ہوں۔ میر شکیل الرحمن اتنے بڑے کاز کو سپورٹ کر رہے ہیں اور ایک بہت بڑی آگاہی مہم چلا رہے ہیں جس کی پوری قوم کو ضرورت ہے۔ جبکہ میزبان سلیم صافی نے کہا کہ پاکستانی معاشرے میں ذہنی امراض کے حوالے سے کم فہمی اور منفی سوچ کی بناء پر ہمارا ملک ذہنی صحت میں عالمی درجہ میں کافی نیچے ہے اس حوالے سے میر خلیل الرحمن فاؤنڈیشن اور جنگ جیو میڈیا گروپ نے برٹش ایشین ٹرسٹ کے تعاون سے پہلی بار قومی سطح پر ذہنی صحت کے حوالے سے آگاہی مہم کا آغاز کیا گیا ہے اس کو ”مل کر“ کے نام سے منسوب کیا گیا ہے۔
اہم خبریں سے مزید