کراچی (نیوز ڈیسک) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی ایک بار پھر حماس کو دھمکی دیتے ہوئے کہا ہے کہ اگر حماس نے اقتدار نہ چھوڑا تو اسے صفحہ ہستی سے مٹادیا جائیگا۔ امریکی نشریاتی ادارے سی این این کی رپورٹ کے مطابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے بتایا ہے کہ اگر حماس نے اقتدار چھوڑنے اور غزہ کا کنٹرول دینے سے انکار کیا، تو اسے ’ مکمل تباہی’ کا سامنا کرنا پڑےگا اور ’صفحہ ہستی’ سے مٹادیا جائیگا۔ امریکی صدر کا یہ بیان ان کوششوں کے دوران سامنے آیا ہے جو انکے مجوزہ جنگ بندی منصوبے کو آگے بڑھانے کیلئے کی جا رہی ہیں۔