کراچی (اسٹاف رپورٹر) وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے عالمی یومِ اساتذہ کے موقع پر اپنے پیغام میں کہا ہے کہ اساتذہ قوم کے معمار اور ہمارا فخر ہیں سندھ حکومت اساتذہ کی خدمات کو خراجِ تحسین پیش کرتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ تعلیم کی بنیاد محنتی اور مخلص اساتذہ ہیں، جنہوں نے ہر مشکل وقت میں اپنی ذمہ داریاں احسن طریقے سے نبھائیں تعلیم کے فروغ میں اساتذہ کا کردار ناقابلِ فراموش ہے۔ مراد علی شاہ نے کہا کہ سندھ حکومت اساتذہ کی فلاح و بہبود اور پیشہ ورانہ ترقی کیلئے پرعزم ہے معیاری تعلیم صرف باصلاحیت اور بااخلاق اساتذہ سے ممکن ہے اساتذہ کے بغیر علم و آگہی کا چراغ روشن نہیں رہ سکتا۔