• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

افغانستان پر آج ماسکو میں اجلاس، پاکستان، چین، روس اور ایران شرکت کریں گے

اسلا م آباد (آئی این پی )افغانستان پر آج ماسکو میں اجلاس، پاکستان ،چین ،روس اور ایران شرکت کریں گے، پاکستان اجلاس میں افغانستان کی سرزمین پر دہشت گردوں کی محفوظ پناہ گاہوں کا معاملہ اٹھائے گا۔اجلاس میں افغانستان میں غیر ملکی اڈوں کے قیام کی مخالفت کی تجدید،دہشت گردوں کی پناہ گاہوں کے خاتمہ کا مطالبہ متوقع ہے۔ پاکستان کی نمائندگی صادق خان کرینگے، افغانستان کی صورتحال پر پاکستان، ایران، روس اور چین چار ملک اجلاس میں شریک ہوں گے۔ میڈیارپورٹ کے مطابق سفارتی ذرائع نے کہا ہے کہ اجلاس میں پاکستان کی نمائندگی نمائندہ خصوصی محمد صادق خان کرینگے، چار ملکی اجلاس میں افغانستان کی صورتحال، علاقائی سیکیورٹی، انسداد دہشت گردی پر خصوصی بات چیت کی جائیگی۔ سفارتی ذرائع نے کہا کہ اجلاس میں شریک ممالک کی جانب سے افغانستان میں کسی بیرونی غیر ملکی اڈے کے قیام کی مخالفت کی تجدید کی جائے گی، چاروں ممالک طالبان رہنماوں کے سفری استثنی کے معاملے پر دوہرے معیار کے حوالے سے بھی بات چیت کریں گے۔سفارتی ذرائع کا کہنا تھا کہ پاکستان بین الاقوامی برادری سے افغانستان کے لیے ہنگامی انسانی ہمدردی کی امداد بڑھانے کا مطالبہ کرے گا، پاکستان اجلاس میں افغانستان کی سرزمین پر دہشت گردوں کی محفوظ پناہ گاہوں کا معاملہ اٹھائے گا۔
اہم خبریں سے مزید