• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

18 ویں ترمیم سے اختیارات چند خاندانوں کے قبضے میں چلے گئے، خالد مقبول

کراچی(اسٹاف رپورٹر)متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کے چیئرمین ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی نے کہا ہے 18ویں ترمیم کے بعد اختیارات عوام تک منتقل ہونے کے بجائے چند خاندانوں کے قبضے میں چلے گئے ہیں، سندھ کو گزشتہ برسوں میں 22ہزار ارب روپے ملے لیکن اس خطیر رقم کا کوئی عوامی فائدہ نظر نہیں آتا، اگر کراچی نہیں بنایا تو کم از کم لاڑکانہ ہی بنا دیتے،وہ اتوار کو مرکز بہادرآباد میں مرکزی مسلم لیگ پاکستان کے جوائنٹ سیکرٹری خالد نیک کی قیادت میں ایک اعلیٰ سطحی وفد سے بات چیت کررہے تھے،ایم کیو ایم کی جانب سے ملاقات میں عبدلوسیم ،ریحان اکرم اور محفوظ یار خان جبکہ مرکزی مسلم لیگ کے وفد میںصدر کراچی احمد ندیم اعوان، رہنماء عبد الوحید، عزیز الرحمن، اور ترجمان محمد افضل شامل تھے۔ ملاقات میں ملکی سیاسی و آئینی صورتحال، 18ویں آئینی ترمیم کے اثرات، سندھ میں اختیارات کی غیر منصفانہ تقسیم، شہری و دیہی عدم توازن اور عوامی فلاحی پالیسیوں پر تبادلہ خیال کیا گیا، خالد مقبول صدیقی نے کہا کہ سندھ میں 50 برس سے نافذ کوٹہ سسٹم نے شہری نوجوانوں کے مستقبل پر قفل لگا دیا ہے
اہم خبریں سے مزید