• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بنگلا دیش سے کشیدگی، اربوں ڈالر کی بھارتی ساڑھی صنعت بحران کا شکار

کراچی (جنگ نیوز) بنگلہ دیش سے کشیدگی کے باعث بھارتی ساڑھی صنعت بحران کا شکار، بنارس کے بیشتر مزدور بے روز گار، برآمدات میں 50 فیصد کمی، بنگلہ دیشی درآمدی پابندیوں پر انڈیا نے گارمنٹس پر قدغن لگائی۔ تاجروں نے مطالبہ کیا ہے کہ مودی بنگلہ دیش کیساتھ بحران کا حل نکالیں۔ پڑوسی ملک کیساتھ کیشیدگی نے کاروبار کو مفلوج کردیا ہے۔ بھارت کی ساڑی صنعت کی مالیت 9 ارب ڈالر مالیت کی ہے، جو زرعی شعبے کے بعد سب سے زیادہ روزگار فراہم کرتی ہے۔ غیرملکی میڈیا کے مطابق بھارت اور بنگلہ دیش کے درمیان سیاسی تنازع نے بھارتی ساڑی انڈسٹری کو ہلا کر رکھ دیا ہے۔ بنارس کے دستکاروں اور تاجروں کا کہنا ہے کہ بنگلہ دیش کو ساڑیوں کی برآمد پر اثرات کے باعث کاروبار 50 فیصد تک کم ہوگیا ہے۔ بنارس کے محمد احمد انصاری اور دیگر کاریگروں کے مطابق حکومت کی پالیسیوں، نوٹ بندی، بجلی نرخوں میں اضافے اور کووِڈ بحران کے بعد اب بنگلہ دیش کے ساتھ تجارتی کشیدگی نے ان کے کاروبار کو تقریباً مفلوج کردیا ہے
اہم خبریں سے مزید