• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

امریکی فوج میں داڑھی پر پابندی شرومنی اکالی دل کے سربراہ کی جے شنکر سے مداخلت کی اپیل

کراچی (نیوز ڈیسک) شرومنی اکالی دل (ایس اے ڈی) کے صدر سکھبیر سنگھ بادل نے وزیر خارجہ ایس جے شنکر سے اپیل کی کہ وہ امریکی فوج میں داڑھی پر پابندی کے معاملے کو ٹرمپ انتظامیہ کے سامنے اٹھائیں تاکہ سکھ اپنے مذہبی عقائد پر عمل کر سکیں بغیر کسی امتیازی سلوک کے۔سکھبیر بادل کا یہ بیان امریکی وزیر دفاع پیٹ ہیگستھ کے حال ہی میں فوجی گرومنگ پالیسی کے بارے میں دیے گئے بیان کے ردعمل میں آیا ہے، جس میں فوج میں داڑھی پر پابندی عائد کی گئی ہے اور صرف ایلیٹ اسپیشل فورسز کے لیے استثنیٰ کی اجازت دی گئی ہے۔

اہم خبریں سے مزید