• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

فلسطینیوں پر ظلم و بربریت کے خلاف بھارت کے کئی شہروں میں عوام سڑکوں پر نکل آئے

لاہور(خالدمحمودخالد) بھارت کے کئی شہروں میں فلسطینیوں پر ظلم و بربریت کے خلاف بڑی تعداد میں عوام سڑکوں پر نکل آئے۔ سب سے بڑا مظاہرہ بھارتی ریاست مہاراشتر کے شہر پونے میں کیا گیا جس میں بھارتی حکومت سے اسرائیل کے ساتھ تمام تعلقات ختم کرنے اور فلسطین کے ساتھ یکجہتی کا اظہار کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔ یہ احتجاج ریولوشنری ورکرز پارٹی آف انڈیا (RWPI)، نیو سوشلسٹ الٹرنیٹو، نوجوان بھارت سبھا، اور ستری مکتی لیگ سمیت کئی ترقی پسند تنظیموں کے اشتراک سے کیا گیا۔
اہم خبریں سے مزید