چمن(خ ن) ایس ایچ او چمن ولی کاکڑ نے پولیس نفری کے ہمراہ پبلک کال آفسز پر چھاپے مارے کالے شیشے اور غیر ضروری پوسٹرز فوری طور پر ہٹا دیے اور پبلک کال آفسز مالکان کو سختی سے ہدایات جاری کی کہ آئندہ کسی بھی پبلک کال آفس پر کالے شیشے لگانا ،غیر متعلقہ و غیر اخلاقی پوسٹرز آویزاں کرناخاص کر نابالغ بچوں کے میموری کارڈ بھروانا قابل گرفت جرم تصور کیا جائے گاانہوں نے کہا کہ امن و امان کے قیام ،جرائم کی بیخ کنی،غیر اخلاقی مواد اور سرگرمیوں کی روک تھام کو یقینی بنارہے ہیں۔