کوئٹہ (اسٹاف رپورٹر)مہتمم مدرسۃ البنات بلوچستان و ممبر رؤیت ہلال کمیٹی ڈاکٹر قاری عبدالر شید نے کہاہے کہ آپﷺ کی آمد سے پہلے عورت معاشرے کا ایک انتہائی پسماندہ اور محکوم طبقہ سمجھی جاتی تھی اُسے معاشرے میں کوئی عزت اور مقام حاصل نہیں تھا لیکن اسلام نے اپنی آمد کے ساتھ عورت کو معاشرے میں نہ صرف جینے کا حق دیا بلکہ اُسے اُس کا جائز مقام دلوایا اور مردوں پر عورتوں کے متعدد حقوق عائد کیے عورت غلامی، ذلت اور ظلم و استحصال آزادہوئی اسلام نے ان تمام قبیح رسوم کا قلع قمع کردیا جو عورت کے انسانی وقار کے منافی تھیں ان خیالات کااظہارانہوں نے اسلامک سینٹر ساؤتھ کوڈ لندن میں اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کیا انھوں نے کہاکہ اسلام نے عورت کو ماں، بیٹی، بہن اور بیوی کی حیثیت سے وراثت، مہر، تعلیم، رائے، اور عزت کے مکمل حقوق دیے۔