• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

صوبائی دارالحکومت میں کتا مار مہم شروع کی جائے، کاشف حیدری

کوئٹہ(اسٹاف رپورٹر)سول سوسائٹی کے نمائندے کاشف حیدری نے کہا ہے کہ گزشتہ ایک ہفتے میں ہزارہ ٹاون اور مری آباد میں آوارہ کتوں نے ایک درجن سے زائد بچوں اور لوگوں کو کاٹا ہے اور اسپتالوں میں اینٹی ریبز انجکشن بھی میسر نہیں متعلقہ حکام صورتحال کا نوٹس لیں اور کتا مار مہم چ شروع کی جائے یہ بات انہوں نے ہفتہ کو کوئٹہ پریس کلب میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہی انہوں نے کہا کہ میٹرو پولیٹن کارپوریشن کے تحت ماضی میں آوارہ کتوں کو تلف کرنے کے لئے کتا مار مہم چلائی جاتی تھی کارپوریشن حکام کی جانب سے گزشتہ دنوں عوامی شکایات اور مطالبے کو مدنظر رکھتے ہوئے آوارہ کتوں کو مارنے کی مہم شروع کرنا کا نوٹیفکیشن جاری کیا گیا لیکن پھر نوٹیفکیشن معطل کرنا عوام کی سمجھ سے بالاتر ہےانہوں نے میٹرو پولیٹن کارپوریشن حکام سے مطالبہ کیا کہ شہر میں کتا مار مہم شروع کی جائے۔
کوئٹہ سے مزید