لاہور (خصوصی رپورٹر)کمشنر لاہور ڈویژن مریم خان کی ہدایات پر سکولوں کے سامنے زیبرا کراسنگ و سائن بورڈز تنصیب پر عملدرآمد شروع ہو گیا۔ ضلعی انتظامیہ کے ساتھ جوائنٹ ورکنگ ٹیم نے گزشتہ رات سے کام کا آغاز کردیا تھا۔ کمشنر لاہور نے ٹیپا، ایم سی ایل اور ایل ڈی اے کو گزشتہ روز عملدرآمد کرنے کی ہدایت کی تھی۔ کمشنرلاہور مریم خان نے کہا ہے کہ سکولوں کے سامنے لازمی زیبرا کراسنگ پینٹ اور سائن بورڈز تنصیب پر آج چھٹی کے روز بھی عملدرآمد جاری ہے، کمشنرلاہور نے ضلعی انتظامیہ کو ہدایات دیتے ہوئے کہا کہ سٹوڈنٹس کی محفوظ آمدروفت کیلئے ٹاسک تکمیل کیلئے کام بغیر تعطل کے جاری رہے گا۔کمشنر لاہور نے لیسکو افسران کو ہدایت دیتے ہوئے کہا کہ لاہور میں رات گئے تیز بارش کے باعث بعض سڑکوں پر گری تاروں کو فوری بحال کریں، لیسکو افسران فیلڈ وزٹ کریں آندھی و طوفان کے باعث تاروں کی بحالی کیلئے ماڈل ٹاون، برکت مارکیٹ و دیگر ایریاز کو فوری بحال کریں۔