• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

طوفان اور بارش سے متاثرہ علاقوں میں بجلی بحالی پر کام جاری

لاہور(اپنے نامہ نگار سے) سی ای او لیسکو انجینئر محمد رمضان بٹ نے کہا کہ طوفان اور بارش سے متاثرہ علاقوں میں بجلی کی بحالی پر تیزی سے کام جاری ہے۔ اعلی افسران پی ڈی سی اور فیلڈ میں موجود خود صورتحال کی نگرانی کر رہے ہیں۔ چیف ایگزیکٹو لیسکو نے کہا کہ لیسکو کے 800 میں سے 687 فیڈرز مکمل بحال، 113 فیڈرز پر بحالی کا کام تیزی سے جاری جن میں فرسٹ سرکل کے 12، سیکنڈ سرکل کے 36، تھرڈ سرکل کے 6، فورتھ سرکل کے 5 ، ففتھ سرکل کے 26، سکستھ سرکل کے 8، سیونتھ سرکل کے 18 اور ا یٹتھ سرکل کے 2 فیڈرز سپلائی کی بحالی جاری ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس وقت بجلی کی ڈیمانڈ 1645 میگا واٹ، ایلوکیشن 2900 میگا واٹ ،اور ودڈرال 1286 میگا واٹ ہے۔ رمضان بٹ نے کہا کہ متاثرہ صارفین کی بحالی کے لیے تمام وسائل بروئے کار لاۓ جا رہے ہیں ۔
لاہور سے مزید