لاہور (خصوصی رپورٹر ) وفاقی وزیر مواصلات و صدر استحکام پاکستان پارٹی عبدالعلیم خان کی سالگرہ پر گزشتہ روز مرکزی سیکرٹریٹ میں پروقار تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں پارٹی کے مرکزی و صوبائی عہدیداروں نے شرکت کی۔ تقریب میں صدر آئی پی پی عبدالعلیم خان کی قیادت پر بھر پور اعتماد کا اظہار کیا گیا اور ان کی سیاسی و سماجی خدمات کو خراج تحسین پیش کیا گیا۔ قائدین اور ورکرز نے مل کر سالگرہ کا کیک کاٹا اور ان کی درازی عمر کے لئے دعائیں مانگیں۔ پارٹی سیکرٹریٹ میں منعقد کی گئی تقریب میں پارٹی کے مرکزی و صوبائی رہنماوں اور ورکرز کی بڑی تعداد شریک ہوئی جنہوں نے اپنے اپنے خطابات میں ان کی کشادہ دستی اور انسان دوست سرشت کو خوب سراہا۔