• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

گھریلو جھگڑے کے دوران بھائی نے بہن کو گولی مار کر زخمی کر دیا

لاہور(کر ائم رپو رٹرسے) گرین ٹاون کے علاقے میں گھریلو جھگڑے کے دوران بھائی نے اپنی بہن کو گولی مار کر شدید زخمی کر دی اجسے جناح ہسپتال منتقل کیا گیا۔پولیس نے ملزم کے خلاف اقدامِ قتل کا مقدمہ درج کر لیا ہے تاہم ملزم تاحال گرفتار نہیں ہو سکا۔واقعے کی اطلاع پر وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی ہدایت پر پارلیمانی سیکرٹری حنا پرویز بٹ فوری طور پر جناح ہسپتال پہنچیں، جہاں انہوں نے زخمی لڑکی کی عیادت کی اور اہل خانہ سے ملاقات کی۔حنا پرویز بٹ نے کہا کہ پنجاب حکومت متاثرہ خاتون کو مکمل قانونی، طبی اور نفسیاتی معاونت فراہم کرے گی۔ خواتین پر تشدد یا حملہ کرنے والے کسی بھی رعایت کے مستحق نہیں، ایسے عناصر کے خلاف سخت کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔
لاہور سے مزید