• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

توشہ خانہ 2 کیس، عدالت کا عمران، بشریٰ بی بی کو اپنی بے گناہی ثابت کرنے کا آخری موقع

اسلام آباد(این این آئی)بانی پی ٹی آئی عمران خان اور بشریٰ بی بی کے خلاف توشہ خانہ 2کیس میں استغاثہ کے آخری گواہ پر جرح مکمل کر لی گئی، عدالت نے 342کے تحت ملزمان کو اپنی بے گناہی ثابت کرنے کا آخری موقع دے دیا۔ پیر کو توشہ خانہ 2کیس کی سماعت اسپیشل جج سینٹرل شاہ رخ ارجمند نے اڈیالہ جیل میں کی، بانی پی ٹی آئی عمران خان اور بشریٰ بی بی کو عدالت پیش کیا گیا۔ملزمان عمران خان اور بشریٰ بی بی کو 342کے تحت سوالنامے فراہم کر دئیے گئے، جس پر آئندہ سماعت پر جواب طلب کیا گیا ہے۔عمران خان کے وکیل قوسین فیصل مفتی نے استغاثہ کے آخری گواہ محسن ہارون پر جرح مکمل کی۔ پراسیکیوشن نے عدالت کو شہادت مکمل ہونے پر تحریری طور پر آگاہ کر دیا۔

اہم خبریں سے مزید