• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

حکومت چینی کے شعبے کو ڈی ریگولیشن کی طرف لے کر جارہی ہے، رانا تنویر

اسلام آ باد ( رانا غلام قادر )قومی اسمبلی کے اجلاس میں وقفہ سوالات کی کارروائی کورم ٹوٹنے کی وجہ سے نہیں ہوسکی تاہم وزیر برائے قومی غذائی تحفظ راناتنویر حسین نے بتایا کہ حکومت نے 2023..24 کے دوران چینی کی برآمد کی اجازت دی کیونکہ ملک میں اضافی ذ خائر موجود تھے۔ حکومت چینی کے شعبے کو ڈی ریگولیشن کی طرف لے کر جارہی ہے، ملک میں کھپت کا تخمینہ چھ اعشاریہ چار ایم ایم ٹی لگایا گیا تھا جبکہ پیداوار کا تخمینہ چھ اعشاریہ سات ایم ایم ٹی لگا یا گیا تھا۔ اس میں اعشاریہ 823 ایم ایم ٹی کے گزشتہ برس کے ذخائر شامل کرکےکل دستیابی چھ اعشاریہ سات ایم ایم ٹی تھی،مزید یہ کہ آئندہ سال 2024.25 کیلئے چینی کی پیداوار کاتخمینہ زیادہ تھاکیونکہ گنے کی کاشت میں ایک اعشاریہ دو فیصد اضافہ ہواتھاتاہم یہ فصل موسمی حالات کی وجہ سے متاثر ہوگئی ،چینی کی برآ مد کی اجازت کا فیصلہ شوگر ایڈوائزری بورڈ کی سفارش پر کیاگیا تھا،یہ فیصلہ چار مراحل میں کیا گیا۔
اہم خبریں سے مزید