پشاور(ارشد عزیز ملک )پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے سیکرٹری اطلاعات شیخ وقاص اکرم نے سوشل میڈیا پر دعویٰ کیا ہے کہ پارٹی رہنما صنم جاوید کو پشاور سے اٹھا لیا گیا ہے۔شیخ وقاص کے مطابق یہ واقعہ کچھ دیر قبل پشاور کی ایک مصروف شاہراہ پر پیش آیا جہاں دو گاڑیوں نے صنم جاوید کی گاڑی کا راستہ روکا۔ ان کے بقول نامعلوم افراد نے صنم جاوید کو ان کی ساتھی خواتین کے سامنے زبردستی گاڑی سے نکالا اور اپنی گاڑیوں میں ڈال کر لے گئے۔پی ٹی آئی قیادت اور کارکنوں کا سوشل میڈیا پر شدید ردعمل ،خیبر پختونخوا میں پی ٹی آئی کی اپنی حکومت کے دوران اس طرح کا واقعہ کیسے پیش آ سکتا ہے،شیخ وقاص نے اس واقعے کی شدید مذمت کرتے ہوئے اسے اغوا قرار دیا اور صنم جاوید کی فوری بازیابی کا مطالبہ کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ ایسے اقدامات پی ٹی آئی رہنماؤں اور کارکنوں کے خلاف جاری سیاسی انتقام کا تسلسل ہیں۔