اسلام آباد( صالح ظافر) پاکستان نے افغانستان سے ایک مرتبہ پھر مطالبہ کیا ہے کہ وہ تمام دہشتگرد گروہوں کو غیر موثر کرے، نیز پاکستان نے افغانستان کے مسائل کے حل کے لیے پانچ نکاتی فارمولا تجویز کیا ہے، جو ماسکو میں افغانستان سے متعلق ساتویں “Moscow Format” مشاورتی اجلاس میں پیش کیا گیا۔منگل کے روز اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے افغانستان کے لیے پاکستان کے خصوصی نمائندے اور مملکت برائے امورِ خارجہ محمد صادق خان نے افغانستا ن کیلیے انسانی امداد کی فنڈنگ ، افغان معیشت و بینکاری نظام کی بحالی،علاقائی اور عالمی فورمز پر افغانستان کی شمولیت، منشیات کیخلاف یواین کی کوششوں کی حمایت اور وطن واپس جانے والوں کی آبادکاری کے پانچ نکات پیش کیے۔