• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

رواں سال پاکستان میں شدید سردی کی پیشگوئی

لاہور (نیوزرپورٹر) رواں موسمِ سرما غیر معمولی طور پر سخت ہوگا اور پاکستان سمیت دنیا کے کئی حصوں میں شدید سردی پڑے گی۔ ان خبروں کے مطابق بحرالکاہل کے پانیوں میں پیدا ہونے والا موسمیاتی رجحان "لا نینا" (La Niña) اس غیر معمولی سردی کی بنیادی وجہ ہے۔ ماہرِ موسمیات کے مطابق لا نینا ایک قدرتی مظہر ہے جو اس وقت پیدا ہوتا ہے جب بحرالکاہل کے وسطی اور مشرقی حصوں میں سمندر کا درجہ حرارت معمول سے کئی درجے کم ہو جاتا ہے، اس عمل سے دنیا بھر کے موسموں پر اثر پڑتا ہے، بعض خطوں میں بارشیں بڑھ جاتی ہیں تو کہیں خشک سالی کا سامنا ہوتا ہے۔

اہم خبریں سے مزید