ڈھاکہ (نیوز ڈیسک)حالیہ پاک بھارت جنگ می ںپاکستانی پائلٹوں کے زیر استعمال چینی ساختہ طیاروں سے متاثر ہوکر بنگلہ دیش نے بھی 20 عدد J-10C فائٹر جیٹ خریدنے کی تیاری کرلی ہے،اس سودے کی مالیت تقریباً 2.20 ارب ڈالر ہےجس میں طیاروں کے علاوہ تربیت، دیکھ بھال اور دیگر متعلقہ اخراجات بھی شامل ہیں۔یہ طیارے 2027تک بنگلہ دیش ایئر فورس میں شامل کئےجائیں گے۔ ادائیگی 10برسک کے دوران 36قسطوں میں کی جائے گی۔ہر طیارے کی بنیادی قیمت 60 ملین ڈالر مقرر کی گئی ہے، پورے فلیٹ کی مجموعی لاگت تقریباً 1.2ارب ڈالر بنتی ہے۔ باقی 820 ملین ڈالر تربیت، سامان، نقل و حمل اور دیگر اضافی اخراجات پر خرچ ہوں گے۔