• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاکستان اور آئی ایم ایف معاہدے کے قریب 1.4 ارب ڈالر کی قسط کی راہ ہموار

اسلام آباد (مہتاب حیدر) پاکستان اور بین الاقوامی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) کے درمیان مذاکرات مثبت انداز میں اختتام پذیر ہو گئے ہیں۔ ذرائع کے مطابق آئی ایم ایف نے پاکستان کو معاشی و مالیاتی پالیسیوں کے یادداشت کا مسودہ فراہم کر دیا ہے، جس پر اتفاق کے بعد کسی بھی وقت اسٹاف لیول ایگریمنٹ پر دستخط متوقع ہیں۔ اس معاہدے کے نتیجے میں پاکستان کو 1.4 ارب ڈالر کی قسط ملنے کا امکان ہے، جو ایکسٹینڈڈ فنڈ فیسلٹی اور ریزیلینس سسٹین ایبلیٹی فیسلٹی کے تحت دی جائے گی۔ذرائع کے مطابق، پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان ایف بی آر کے ٹیکس ہدف میں کمی پر اتفاق ہو گیا ہے۔ موجودہ مالی سال کے لیے ہدف 14.13 کھرب روپے سے کم کر کے 13.97 کھرب روپے کر دیا گیا ہے۔ اگر اگلی سہ ماہی (اکتوبر تا دسمبر) میں محصولات میں مزید کمی دیکھی گئی تو آئی ایم ایف کی شرط کے مطابق اخراجات میں کٹوتی کی جائے گی۔

اہم خبریں سے مزید