اسلام آباد(نمائندہ خصوصی)خاتون اول آصفہ بھٹو زرداری سے ایتھوپیا کے سفیر ڈاکٹر جمال بکر عبداﷲ نے بدھ کو یہاں ایوان صدر میں الوداعی ملاقات کی۔ ایوان صدر کے مطابق آصفہ بھٹو زرداری نے پاکستان اور ایتھوپیا کے درمیان دوستی کو فروغ دینے میں سفیر کے تعاون کو سراہتے ہوئے کہا کہ شہید ذوالفقار علی بھٹو پاکستان کے پہلے وزیر اعظم تھے جنہوں نے ایتھوپیا کا دورہ کیا اور کہا کہ اب وقت آ گیا ہے کہ بادشاہ نجاشی کے دور سے باہمی احترام اور یکجہتی پر قائم ان تاریخی تعلقات کو مزید مضبوط کیا جائے۔دریں اثناء خاتون اول آصفہ بھٹو زرداری سے چائنا-ایشیا-افریقہ ٹریڈ پروموشن آفس کی صدر ہائو نے بھی بدھ کو یہاں ایوان صدر میں ملاقات کی۔