• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بلدیہ کراچی نے ناتھا خان پل کے متبادل سڑک کی تعمیر کا فیصلہ کرلیا

کراچی (اسٹاف رپورٹر )بلدیہ عظمیٰ کراچی (کے ایم سی) نے ناتھا خان پل کے متبادل سڑک کی تعمیر کا فیصلہ کیا ہے تاکہ ٹریفک کے دباؤ میں کمی لائی جا سکے اور پل کی بار بار مرمت کے مسائل کا مستقل حل نکالا جا سکے، پل کی بگڑتی ہوئی حالت اور لوہے کی چوری کے بار بار پیش آنے والے واقعات کے باعث اسے مسلسل مرمت کی ضرورت پیش آتی رہی ہے، جس سے شہریوں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔ اس صورتحال کا نوٹس لیتے ہوئے میئر کراچی بیرسٹر مرتضیٰ وہاب نے کے ایم سی انجینئرنگ ڈیپارٹمنٹ کو ہدایت دی ہے کہ شہریوں کے لیے ٹریفک کی روانی اور طویل مدتی سہولت کو یقینی بنانے کے لیے متبادل راستے کی تعمیر فوری طور پر شروع کی جائےیہ فیصلہ میئرکراچی کی زیر صدارت ہونے والے اجلاس میں کیا گیا، جس میں میونسپل کمشنر ایس ایم افضل زیدی اور انجینئرنگ ڈیپارٹمنٹ کے سینئر افسران نے شرکت کی میئر کراچی نے اس بات پر زور دیا کہ عارضی مرمت کے بجائے مستقل اور پائیدار حل کی طرف توجہ دی جائے۔
اہم خبریں سے مزید