• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اسمائے مُقدّس کی تعظیم (گزشتہ سے پیوستہ)

تفہیم المسائل

امام اہلسنّت امام احمد رضا قادری ؒلکھتے ہیں: ’’جس انگوٹھی پر اللہ عزوجل یا اُس کے حبیب پاک کا نام مکتوب ہو، اُسے پہن کر بیت الخلاء جانے کی ممانعت ہے اور شک نہیں کہ وقتِ استنجاء اُس انگشتری کا کہ جس پر اللہ عزوجلّ یا نبی ﷺ کا نامِ پاک ہو یا کوئی مُتبرّک لفظ ہو، اتار لینا صرف مستحب ہی نہیں، قطعاً سنّت اور اُس کا ترک ضرور مکروہ ہے، بلکہ کچھ (بھی) لکھا ہو، حروف کا ادب چاہیے، ردالمحتار میں ہے: فقہائے کرام نے نقل کیاہے :حروف کی بھی حُرمت وعزت ہے، اگرچہ وہ حروفِ تَہَجّی ہوں، (فتاویٰ رضویہ ، جلد1،ص:171)‘‘۔ 

نیز فرماتے ہیں : ’’غیر مسلم کو آیاتِ قرآنی لکھ کر ہرگز نہ دی جائیں کہ ان سے سُوئِ ادب کا گمان ہے، بلکہ مطلقاً اسمائے الٰہیہ ونقوشِ مُظہرہ نہ دیں کہ ان کی بھی تعظیم واجب، بلکہ دیں تو آداب لکھ کر دیں، (فتاویٰ رضویہ ،جلد:23، ص:397) ‘‘ ۔

ایسے لوگ جن کے ناموں کے ساتھ ’’محمد ‘‘ یا دیگر اسمائے مقدّس میں سے کوئی حرف ساتھ لکھا جاتا ہے، تو انہیں چاہیے کہ ریکارڈ کے طور پر اپنے ناموں کے بجائے رجسٹریشن نمبر کی پرچی چسپاں کریں یا بارکوڈ استعمال کریں، ہمارے ہاں ہاسپیٹل یا لیبارٹری میں مریض کا رجسٹریشن نمبر درج کردیا جاتا ہے اور آج کل تو Barcodeکا استعمال عام ہے۔ 

لیبارٹری یا ہاسپیٹل انتظامیہ سے درخواست کرکے Urine Sample کی بوتل پر بآسانی رجسٹریشن نمبر یا بار کوڈ درج کرایا جاسکتا ہے، اپنے آپ کو ابتلا سے بچائیں۔ البتہ جو تبدیلی آپ کے اختیار میں نہ ہوتو اس کے لیے آپ معذور ہیں، اس کے لیے ہمیشہ اللہ تعالیٰ سے معافی کے خواست گار ہوں۔(واللہ اعلم بالصواب )

اپنے مالی وتجارتی مسائل کے حل کے لیے ای میل کریں۔

darululoomnaeemia508@gmail.com