اسلام آباد ( نمائندہ خصوصی ) صدرِ مملکت آصف علی زرداری نے گاؤں اللّہ بخش مگسی کا دورہ کیا او رئیس محبوب علی مگسی کے انتقال پر اہلِ خانہ سے تعزیت کی ۔ صدرِ مملکت نے مرحوم کے ایصالِ ثواب کیلئے دعا و فاتحہ خوانی کی ، صدرِ مملکت نے مرحوم کے صاحبزادے آفتاب مگسی اور دیگر اہلِ خانہ سے دلی ہمدردی اور تعزیت کا اظہار کیا۔