اسلام آباد (خصوصی نامہ نگار )اسلام آباد پولیس کا وفاقی دارلحکومت میں شہریوں کی جان و مال کے تحفظ کو یقینی بنانے کے لئے جرائم کے انسداد اور جرائم پیشہ عناصر کی گرفتار ی کے لئے مو ثر کریک ڈاون جاری ہے، اس سلسلہ میں تھانہ رمنا ،تھانہ سنگجانی ،تھانہ کھنہ ،تھانہ کرپا اور تھانہ لوہی بھیر پولیس ٹیموں نے چھ ملزمان کو گرفتار کرکے ان کے قبضہ سے1,548گرام آئس اور ایک عدد پستول معہ ایمونیشن برآمد کرلیا ، گرفتار ملزمان کے خلاف مقدمات درج کر کے مزید تفتیش جاری ہے جبکہ مجرمان اشتہاری اور عدالتی مفروران کی گرفتار ی کے لئے چلا ئی جانے والی خصوصی مہم کے دوران 16 اشتہاری مجرمان کی گرفتار ی بھی عمل میں لائی گئی۔