راولپنڈی(سٹاف رپورٹر) راولپنڈی پولیس نےمختلف کارروائیوں میں 3منشیات سپلائرز سمیت 10 ملزمان گرفتار کر لیا۔راولپنڈی پولیس نے 7ملزموں کو گرفتار کرکے 45 لیٹر شراب اور اسلحہ معہ ایمونیشن برآمد کر لیا، تھانہ بنی پولیس نے دو ملزموں کوگرفتار کرکے 15 لیٹر شراب برآمد کی، کینٹ پولیس نے ایک ملزم کو گرفتار کرکے10 لیٹر شراب ، سول لائنز پولیس نے ایک ملزم کو گرفتار کرکے 10 لیٹر شراب ، ٹیکسلا پولیس نے ایک ملزم کو گرفتار کرکے10 لیٹر شراب ، مندرہ پولیس نے ایک ملزم کوگرفتار کرکے اسلحہ معہ ایمونیشن، روات پولیس نے ایک ملزم کو گرفتار کرکے اسلحہ معہ ایمونیشن برآمد کر لیا،پولیس نے ملزموں کے خلاف الگ الگ مقدمات درج کر لیے، ڈویژنل ایس پیز کا کہنا تھا کہ منشیات اور ناجائز اسلحہ رکھنے والے افراد قانون کی گرفت سے نہیں بچ سکتے۔ ادھر3 منشیات سپلائر زکوگرفتار کرکے ہیروئن،آئس اور چرس برآمدکرلی گئی ، تھانہ صدر واہ پولیس نے منشیات فروشوں کے خلاف کارروائیاں کرتے ہوئے 3 منشیات سپلائرز کو گرفتار کر کے ہیروئن،آئس اور چرس برآمد کر لی، زیر حراست افراد سے ایک کلو 260 گرام ہیروئن، 550 گرام آئس اور ایک کلو 660 گرام چرس برآمد ہوئی۔