• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

راولپنڈی اسلام آباد کے فنکاروں کا مظاہرہ

راولپنڈی (خصوصی رپورٹر) راولپنڈی و اسلام آباد کے فنکاروں کی بڑی تعداد نے اپنے ساتھ ہونے والی زیادتیوں ،حق تلفی،اور راولپنڈی آرٹس کونسل میں سیاسی مداخلت سے پریشان ہو کر سینئر پروڈیوسر و ڈائیریکٹر محترمہ عاصمہ بٹ سے رجوع کر لیا،اور کہا کہ ہمارے مسائل سنے جائیں، ان کے حل کے لیے فنکاروں کی مشاورت سے ایک لائحہ عمل تشکیل دیا جائے،تاکہ فنکار آزادانہ طور پر ثقافت کی ترویج کے لئے اپنی مثبت سرگرمیاں جاری رکھ سکیں۔ جڑواں شہروں کے فنکاروں کےاصرار پر عاصمہ بٹ کے زیر صدارت ایک اجلاس منعقد ہوا ۔وزیر اعلی پنجاب مریم نواز نے چند روز قبل اعلان کیا تھا کہ " میں پنجاب کی ذمہ دار ہوں۔ مریم نواز سے پرزور اپیل کرتے ہیں کہ راولپنڈی آرٹس کونسل اور اس کے مقامی فنکار بھی پنجاب کا اہم حصہ لیں۔ جہاں پر اہم فیصلے کیے جاتے ہیں۔ان کے مسائل کے حل کے لیے اقدامات اٹھائے جائیں۔
اسلام آباد سے مزید