• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بصارت کی صلاحیت کسی نعمت سے کم نہیں قدرکریں،عمران نذیر

لاہور(خصوصی نمائندہ)بصارت کے عالمی دن کی مناسبت سے کنگ ایڈورڈ میڈیکل یونیورسٹی میں تقریب منعقد ہوئی-صوبائی وزیر صحت و آبادی خواجہ عمران نذیر نے تقریب میں بطور مہمان خصوصی شرکت کی-تقریب میں صوبائی وزیر جیل خانہ جات رانا عبدالمنان سپیشل سیکرٹری صحت و آبادی عون عباس، پروفیسر ڈاکٹرمحمد معین، پروفیسر ڈاکٹر محمود ایاز وائس چانسلر کنگ ایڈورڈ میڈیکل یونیورسٹی نے شرکت کی- خواجہ عمران نذیر و دیگر مہمانوں نے تقریب میں کیٹریکٹ سپورٹ پروگرام کا افتتاح بھی کیا- صوبائی وزیر صحت و آبادی خواجہ عمران نذیر نے کہا کہ بصارت کی صلاحیت کسی نعمت سے کم نہیں، اس کی قدر کریں-ان انہوں نے کہا کہ مریم نواز کلینک آن ویلز آئی سکرینگ کی سہولت کو گلی محلوں اور سکولوں تک پہنچائے گا-انہو ں نے کہا کہ الائیڈ پارٹنر کی مدد سے آنکھ کی صحت پر مسلسل کام کرتے رہیں گے- آر ایچ سی اور بی ایچ یو کی سطح پر آئی سکریننگ کی سہولت فراہم کی جا رہی ہے۔
لاہور سے مزید