اسلام آباد ( افضل بٹ)معتبر ذرائع سے معلوم ہوا ہے کہ آزاد کشمیر میں حکومت سازی کے متعلق زرداری ہاؤس کراچی میں مشاورتی عمل ، فریال تالپور نے پیپلز پارٹی پارلیمانی گروپ آزاد کشمیر کے اجلاس کی رپورٹ آصف علی زرداری کو بھیج دی ہے ۔ آزاد کشمیر میں حکومت سازی پلان اور نئے وزیر اعظم کا اعلان صدر آصف علی زرداری کریں گے۔ تفصیلات کے مطابق پیپلز پارٹی پارلیمانی پارٹی آزاد کشمیر کا اجلاس زرداری ہاؤس کراچی میں فریال تالپور کی زیر صدارت منعقد ہوا جس میں سابق وزیر اعظم راجہ پرویز اشرف اور سابق وفاقی وزیر قمر زمان کائرہ نے خصوصی شرکت کی۔اجلاس کے دوران تمام شرکا کی رائے سننے کے بعد فریال تالپور نے تفصیلی رپورٹ آصف علی زرداری کو ارسال کر دی ہے۔ ذرائع کے مطابق مذکورہ رپورٹ میں فریال تالپور نے صدر زرداری کو آگاہ کیا ہے پارلیمانی پارٹی کا متفقہ فیصلہ ہے کہ ہمیں آزاد کشمیر حکومت کو خیر باد کہتے ہوےآزاد کشمیر میں اپنی حکومت قائم کرنی چاہئے۔