• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کراچی اور حیدرآباد میں 500 الیکٹرک بسیں چلانے کی منظوری

کراچی ( اسٹاف رپورٹر) کراچی اور حیدرآباد میں 500الیکٹرک بسیں چلانے کی منظوری، کسانوں کو جدید زرعی مشینری کرایہ کی بنیاد پر فراہم کرنے کا منصوبہ،کراچی پورٹ تا قیوم آباد ایلیویٹڈ ایکسپریس وے تعمیر کرنے کی بھی منظوری ،تفصیلات کے مطابق جمعہ کو وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کی زیر صدارت وزیراعلیٰ ہاؤس میں پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ (پی پی پی) پالیسی بورڈ کے 48ویں اجلاس میں کراچی اور حیدرآباد کے لئے 500 الیکٹرک بسوں کی خریداری، کراچی پورٹ سے قیوم آباد (جام صادق انٹرچینج) ایلیویٹڈ ایکسپریس وے کی تعمیر، سکھر، کراچی اور شہید بینظیر آباد کے ریجنل بلڈ سینٹرز (آر بی سی) میں مقررہ اور متغیر لاگت پر مبنی اینوئیٹی ماڈل کے نفاذ سمیت متعدد منصوبوں کی منظوری دی گئی۔ اجلاس میں صوبائی وزراء شرجیل انعام میمن، ناصر حسین شاہ، بورڈ کے دیگر اراکین اور متعلقہ افسران شریک تھے۔
اہم خبریں سے مزید