• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

درجنوں امریکی وفاقی ججوں کو سپریم کورٹ کے ہنگامی احکامات پر تشویش

کراچی (نیوز ڈیسک)درجنوں امریکی وفاقی ججوں نے سپریم کورٹ کے ہنگامی احکامات پر اظہارتشویش کرتے ہوئے کہا ہے کہ عدالتِ عظمیٰ کو ہنگامی فیصلوں میں شفافیت لانا چاہیے تاکہ نظام کی غیرجانبداری پر سوالات نہ اٹھیں۔ واضح رہے کہ زیادہ تر احکامات صدر ٹرمپ کی انتظامیہ کی پالیسیوں کے حق میں ، بغیر مکمل وضاحت کے جاری کیے گئے۔درجنوں وفاقی ججوں نے امریکی روزنامےنیو یارک ٹائمز سے گفتگو میں سپریم کورٹ کے حالیہ ہنگامی احکامات پر شدید تشویش کا اظہار کیا ہے۔ ان ججوں کا کہنا ہے کہ یہ احکامات، جو اکثر بغیر مکمل وضاحت یا عوامی سماعت کے جاری کیے جاتے ہیں، عدلیہ کی شفافیت اور عوامی اعتماد کو نقصان پہنچا رہے ہیں۔انہوں نے خبردار کیا کہ اس طرزِ عمل سے ایک عدالتی بحران جنم لے سکتا ہے، کیونکہ سپریم کورٹ کی یہ غیر واضح کارروائیاں ٹرمپ انتظامیہ کی پالیسیوں سے متعلق مقدمات میں بار بار سامنے آئی ہیں ۔

اہم خبریں سے مزید