اسلام آباد ( نیوز ر پورٹر)نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار نے ایران ، مصر اورآزربائیجان کے وزرائے خارجہ سے ٹیل فونک رابطے ، مشرق وسطیٰ کی صورتحال اور غزہ میں انسانی بحران پر تبادلہ خیال کیا۔نائب وزیر اعظم ووزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار کی ایران کے وزیر خارجہ عباس عراقچی ،مصری وزیر خارجہ ڈاکٹر بدرعبدالعاطی اورآذربائیجان کے وزیر خارجہ جیہون بیراموف سے ٹیلی فون پر گفتگو کی، انھوں نے خطے میں امن و استحکام کو فروغ دینے کے لئے عرب اسلامی ممالک کی وسیع تر کوششوں کے ساتھ ساتھ مصر کے شہر شرم الشیخ میں ہونے والی آئندہ سربراہی کانفرنس پر بھی تبادلہ خیال کیا۔