• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مصنوعی ذہانت کو ملکی معیشت کی ترقی کیلئے استعمال کرنا چاہتے ہیں، وزیراعظم

اسلام آ باد ( نیوز رپورٹر) وزیراعظم شہباز شریف نے ہدایت کی ہے کہ کی مصنوعی ذہانت کے فروغ اور نفاذ کے حوالے سے اسٹیئرنگ کمیٹی تشکیل دی جا ئے۔ وزیر اعظم نے یہ ہدایت ہفتہ کے روز اپنی زیر صدارت مصنوعی ذہانت کے فروغ کے حوالے سے بلائے گئے اہم اجلاس کے دوران دی ۔وزیر اعظم نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ حکومت آئی ٹی اور مصنوعی ذہانت کو فروغ دینے کے لئے ترجیحی بنیادوں پر کام کر رہی ہے۔ مصنوعی ذہانت کو ملکی معیشت کی ترقی کے لیے استعمال کرنا چاہتے ہیں، ڈیجیٹل معیشت کے نفاذ کو مصنوعی ذہانت کے ذریعے مزید مؤثر بنایا جائے گا۔ مصنوعی ذہانت کے حوالے سے قومی پالیسی کا نفاذ مؤثر طور پر کیا جائے گا۔ وزیر اعظم نے ہدایت دی کہ مصنوعی کے ذہانت کے استعمال کے حوالے سے ڈیٹا پروٹیکشن اور ڈیٹا سورینیٹی اور مصنوعی ذہانت کو مد نظر رکھا جائے ۔
اہم خبریں سے مزید