• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سپریم کورٹ، 26 ویں ترمیم کیخلاف 37 درخواستوں کی سماعت کل ہوگی

اسلام آباد(صباح نیوز)سپریم کورٹ میں 13 اکتوبر پیر سے شروع ہونے والے نئے عدالتی ہفتے میں مقدمات کی سماعت کیلئے 12بنچز تشکیل دے دیئے گئے۔ جن میں10ریگولر، ایک5رکنی اور ایک8رکنی آئینی بنچ شامل ہیں۔26ویں ترمیم کےخلاف 37درخواستوں کی سماعت کل ہوگی۔ چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس یحییٰ خان آفریدی آئندہ ہفتے تین روز کیسز کی سماعت نہیں کریں گے۔ چیف جسٹس صرف منگل اوربدھ کو کیسز کی سماعت کریں گے۔ چیف جسٹس یحییٰ خان آفریدی کی سربراہی میں جسٹس محمد شفیع صدیقی اور میاں گل حسن اورنگزیب پر مشتمل 3رکنی بنچ منگل اور بدھ کو سماعت کرے گا۔ سپریم کورٹ کے سینئر جج جسٹس امین الدین خان کی سربراہی میں جسٹس جمال خان مندوخیل، جسٹس محمد علی مظہر ،جسٹس عائشہ اے ملک، جسٹس سید حسن اظہررضوی، جسٹس مسرت ہلالی ،جسٹس نعیم اخترافغان اور جسٹس شاہد بلال حسن پر مشتمل 8رکنی آئینی بنچ پیر کو دن ساڑھے 11بجے 26ویں آئینی ترمیم کے خلاف دائر37درخواستوں پرسماعت کرے گا۔
اہم خبریں سے مزید