اسلام آباد (این این آئی)پاکستان کے سیکورٹی ذرائع نے کہا ہے کہ اس ڈرامے کا آغاز افغانستان نے کیا تھا، اس پر یاد رکھنے والا سبق پاکستان دیگا۔ ذرائع کے مطابق افغانستان نے بھارت کی ’’پلے بْک‘‘ سے ایک حربہ اپنایا کہ فائرنگ کم اور شور زیادہ، تاہم پاک فوج کی جانب سے اسکی بلااشتعال جارحیت کا جواب مکمل عزم اور بھرپور قوت سے دیا گیا۔ سیکورٹی ذرائع کے مطابق پاک فوج کے حملوں میں افغانستان میں دہشت گردوں، انکے افغانی فوجی سہولت کاروں کے ٹھکانوں اور پوسٹوں کو شدید نقصان پہنچایا گیا۔