• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اب پاکستان کسی انفارمل بارڈر پر یقین نہیں رکھے گا، خواجہ آصف

کراچی (ٹی وی رپورٹ) جیو نیوز کے پروگرام ’’نیا پاکستان‘‘ میں میزبان شہزاد اقبال سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ اب پاکستان کسی انفارمل بارڈر پر یقین نہیں رکھے گا۔ وفاقی وزیر اطلاعات عطا اللہ تارڑ نے کہا کہ پاکستان نے منہ توڑ جواب دیا ۔ ماہر افغان امور سمیع یوسفزئی نے کہا کہ افغان عوام بھی ان سے ناراض ہیں۔ دفاعی تجزیہ کار ایئر مارشل (ر) ارشد ملک نےکہا کہگڈ اور بیڈ طالبان کے چکر سے نکلنا ضروری ہے۔ دفاعی تجزیہ کار میجر جنرل (ر) زاہد محمودنے کہا کہ انہیں اپنے عوام سے کوئی غرض نہیں ہے۔ سینئر صحافی طاہر خان نے کہا کہ اس حملے کی توقع کی جارہی تھی۔ سینئر صحافی ضیغم خان نے کہا کہ پاکستان نے انہیں بہت رعایت دی ۔ وزیر دفاع خواجہ آصف نے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے مزید کہا کہ جو پچھلے چوبیس اڑتالیس گھنٹوں میں ہوا یہ اس کا ردِ عمل ہے جو پاکستان کئی سال سے صبر کر رہا تھا۔
اہم خبریں سے مزید