• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

غزہ جنگ بندی میں امریکا اور ترکیہ کا کردار قابل تعریف ہے، اسحاق ڈار

اسلام آباد( نیو ز رپورٹر)نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ سینیٹر اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ غزہ جنگ بندی میں امریکا اور ترکیہ کا کردار قابل تعریف ہے ، اسحاق ڈار کا مصر میں غزہ امن سربراہ اجلاس کے موقع پر امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو اور ترکیہ کے وزیر خارجہ ہکان فیدان کے ساتھ غیر رسمی تبادلہ خیال ہوا۔فلسطینی کاز کے منصفانہ اور پائیدار حل کیلئے پاکستان کے عزم کی تجدید کی،نائب وزیراعظم نے فلسطین کے صدر محمود عباس، اردن کے بادشاہ عبداللہ دوم سے بھی ملاقات کی ۔ ترجمان دفتر خارجہ کی جانب سے پیر کو جاری بیان کے مطابق نائب وزیراعظم/وزیر خارجہ نے خطے میں پائیدار امن و استحکام کے مشترکہ ہدف کی طرف پیشرفت اور غزہ جنگ بندی میں معاونت پر امریکا اور ترکیہ کے کردار کی تعریف کی،انہوں نے غزہ اور فلسطین کے عوام کیلئے جاری بین الاقوامی سرگرمیوں اور انسانیت دوست امداد کی اہمیت پر زور دیا۔
اہم خبریں سے مزید