• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

گوگل بھارت میں 45 کھرب روپے کی سرمایہ کاری، AI حب قائم کریگا

کراچی (نیوز ڈیسک) معروف ٹیکنالوجی کمپنی گوگل نے اگلے 5 سالوں کے دوران بھارت میں 15 ارب ڈالر (45 کھرب  روپے )کی سرمایہ کاری کرنے کا اعلان کردیا، اس دوران ملک کے جنوبی حصے میں ایک بڑا ڈیٹا سینٹر اور مصنوعی ذہانت (اے آئی) حب بھی قائم کیا جائے گا۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق گوگل کلاؤڈ کے سی ای او تھامس کوریان نے نئی دہلی میں ایک تقریب کے دوران کہا کہ یہ امریکا کے باہر ہمارا سب سے بڑا اے آئی حب ہوگا جس میں ہم سرمایہ کاری کر رہے ہیں۔ انہوں نے اگلے 5 سالوں کے دوران 15 ارب ڈالر کی سرمایہ کاری اور بھارت کی جنوبی ریاست آندھرا پردیش کے شہر وشاکھاپٹنم میں ’گیگا واٹ سطح کا اے آئی حب ‘ بنانے کا اعلان کیا۔ تھامس کوریان نے مزید کہا کہ گوگل کے منصوبے کے مطابق یہ مرکز مستقبل میں کئی گیگا واٹس تک وسعت اختیار کرے گا۔

اہم خبریں سے مزید