• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

قیمتی پتھروں سے متعلق افواہیں، پاک چین تعلقات میں بدگمانی کی کوشش، بیجنگ

کراچی (نیوز ڈیسک) چین نے کہا ہے کہ قیمتی پتھروں سے متعلق افواہوں کی بنیاد پر پاک چین تعلقات میں بدگمانی پیدا کرنے کی کوشش کی جارہی ہے ،متعلقہ اشیا پر عائد کی گئی برآمدی پابندیوں کا پاکستان سے کسی بھی طرح تعلق نہیں، چینی وزارت خارجہ کے ترجمان لنجیان کا کہنا ہے کہ پاکستانی رہنماؤں نے اپنے امریکی ہم منصبوں کو جو معدنی نمونے دکھائے یا پیش کیے تھے، وہ دراصل خام قیمتی پتھروں کے نمونے تھے جو اُن کے عملے نے خریدے تھے۔انہوں نے کہا کہ ’متعلقہ رپورٹس یا تو حقائق کی غلط تفہیم پر مبنی ہیں، یا افواہوں پر، یا پھر چین اور پاکستان کے درمیان بدگمانی پیدا کرنے کی کوشش ہیں، اور یہ بالکل بے بنیاد ہیں۔‘ترجمان نے زور دیا کہ چین کے برآمدی کنٹرول کے یہ اقدامات عالمی امن و علاقائی استحکام کے بہتر تحفظ، اور عدم پھیلاؤ جیسے بین الاقوامی وعدوں کی تکمیل کے لیے کیے گئے ہیں۔چینی خبر رساں ایجنسی ژنہوا کی رپورٹ کے مطابق چین کی وزارت خارجہ کے ترجمان لن جیان نے کہا کہ چین کی جانب سے حال ہی میں ریئر ارتھ (نایاب ارضیاتی معدنیات) اور متعلقہ اشیا پر عائد کی گئی برآمدی پابندیوں کا پاکستان سے کسی بھی طرح تعلق نہیں ہے۔

اہم خبریں سے مزید