• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

القدس دارالحکومت، فلسطینی ریاست کا قیام پاکستانی پالیسی کی بنیاد ہے، وزیراعظم

اسلام آ باد ( نیو زرپورٹر) وزیراعظم نے کہا ہے کہ 1967سے پہلے کی سرحدوں کیساتھ اور القدس الشریف کے بطور اسکے دار الخلافہ ہونے کے ایک مضبوط اور قابل عمل فلسطینی ریاست کا قیام پاکستان کی مشرق وسطیٰ کی پالیسی کی بنیاد ہے اور رہے گی، پاکستان کی سب سے اہم ترجیح غزہ پر مسلط کی گئی نسل کشی کی مہم کو فوری طور پر روکنا تھا۔ صدر ٹرمپ کیلئے ہمارا شکریہ اس بات کی بنا پر ہے کہ وہ اسے روکیں گے، اور اس وعدے کو پورا کرینگے۔ ہم امن کیلئے صدر ٹرمپ کے منفرد کردار کی تعریف کا اظہار کرتے رہیں گے۔
اہم خبریں سے مزید