• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاکستان زیادہ موبائل گیمز بنانے والے ممالک میں دوسرے نمبر پر آگیا

— فائل فوٹو
— فائل فوٹو 

کراچی (این این آئی) پاکستان طویل عرصے سے بڑی تعداد میں موبائل ایپس استعمال کرنے اور گیمز کھیلنے والے بڑے ممالک کے طور پر جانا جاتا ہے۔

چاہے وہ سوشل میڈیا پلیٹ فارمز ہوں، ای کامرس کی ایپس ہوں یا پھر PUBG جیسی مقبول ترین موبائل گیمز، پاکستانیوں کی بڑی تعداد ان کی شیدائی ہے۔

یہ ساری ایپس پاکستان سے باہر کسی ملک میں بنائی گئی ہیں لیکن اس کا ہر گز یہ مطلب نہیں کہ پاکستان میں موبائل گیمز نہیں بنائے جاتے۔

اس پورے خطے میں سب سے زیادہ گیمز بنانے والے ممالک میں پاکستان کا دوسرا نمبر ہے۔

اہم خبریں سے مزید