لاہور(خصوصی رپورٹر)وزیر اطلاعات و ثقافت پنجاب عظمیٰ بخاری نے بلاول ہاؤس لاہور کی سیکیورٹی واپس لینے سے متعلق خبروں کو سختی سے مسترد کر دیا ہے۔ اپنے بیان میں انہوں نے کہا ہے کہ بلاول ہاؤس لاہور کی سیکیورٹی واپس لینے کی خبریں سراسر جھوٹ اور من گھڑت ہیں، ان کا حقیقت سے کوئی تعلق نہیں۔