اسلام آباد( رپورٹ:،رانامسعود حسین) سپریم کورٹ بارایسوسی ایشن کے سالانہ انتخابات برائے2025۔26آج منعقد ہوں گے ،جن میں پروفیشنل گروپ کے صدارتی امیدوار توفیق آصف اور انڈیپنڈنٹ گروپ کے امیدوار ہارون الرشید کے درمیان کانٹے دار مقابلہ کی توقع ہے ،انتخابات میں ملک بھر سے سپریم کورٹ بارایسوسی ایشن کے رکن 4 ہزار 379 وکلاء ووٹ کا حق استعمال کریں گے ، اس حوالے سے صبح 8:30 بجے پولنگ شروع ہوگی جوکہ شام 5:00 بجے تک جاری رہے گی ۔