• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اینستھیزیا کے عالمی دن پر چلڈرن ہسپتال میں آگہی واک

ملتان (سٹاف رپورٹر) اینستھیزیا کے عالمی دن پر چلڈرن ہسپتال ملتان میں ڈین پروفیسر ڈاکٹر محمد کاشف چشتی کی زیر قیادت  آگہی واک اور کیک کاٹنے کی تقریب کا انعقاد کیا گیا،تقریب کے شرکا سے خطاب کرتے ہوئے  پروفیسر ڈاکٹر محمد كاشف چشتی نے اینستھیزیا کی اہمیت پر روشنی ڈالی اور بتایا کہ کوئی بھی سرجری محفوظ اینستھیزیا کے بغیر ممکن نہیں،تقریب میں میڈیکل سپرنٹنڈنٹ ڈاکٹر کامران آصف ، پروفیسر ڈاکٹر عامر حنیف، ڈاکٹر سید ثقلین عباس، ڈاکٹر محمد سعید، ڈاکٹر انوار محمد، ڈاکٹر محمد شاہد، ڈاکٹر محمد اسلم، اور ڈاکٹر طیبہ حسن اور بڑی تعداد میں ڈاکٹرز، نرسز اور پیرامیڈیکل سٹاف نے شرکت کی۔
ملتان سے مزید